18 مارچ 2010 - 20:30

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں آج ایک فوجی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش میں حملہ آور ہلاک اور دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ جنوبی ضلع راولاکوٹ میں دوتھان کے مقام پر کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور پیدل تھا اور اس نے فوجی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔واضح رہے کہ یہ ماہِ رواں میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوج کو نشانہ بنائے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چھ جنوری کو سدھنوتی کے علاقے تراڑ کھل میں فوجی بیرک پر ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم چار فوجی اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔